زیادہ کرپشن ہو گی تو زیادہ مقدمات رجسٹرڈ ہوں گے، چیئرمین نیب


اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ زیادہ کرپشن ہو گی تو زیادہ مقدمات رجسٹرڈ ہوں گے۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب شفاف احتساب کے عمل پر یقین رکھتی ہے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم نے ہر ماہ کی آخری جمعرات کو سائلین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جبکہ نیب راولپنڈی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ نیب شفاف اور یکساں احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کامیابیوں کا کریڈٹ نائب قاصد سے چیئرمین تک سب کو جاتا ہے۔ سب کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ مضاربہ کیس میں متاثرین کو رقوم کی واپسی جاری ہے۔ جن لوگوں نے نیب کے قوانین نہیں پڑھے وہ بھی تنقید کرتے ہیں جبکہ نیب ہر کیس کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے کر میرٹ پر فیصلہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 25 اکتوبر کو اورنج لائن ٹرین چلانے کی منظوری دے دی گئی

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بڑے سیاستدان چیئرمین نیب کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہیں لیکن زیادہ کرپشن ہو گی تو زیادہ مقدمات رجسٹرڈ ہوں گے۔ چیف جسٹس کے فیصلوں سے ہماری رہنمائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ کسی کیس میں ضمانت ہونا بڑی بات نہیں ہے کیونکہ ضمانت تو قتل کیسز میں بھی ہو جاتی ہے۔ نیب ہر کیس کا فیصلہ میرٹ پر کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں