سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کی باقیات نیلام، خریدار نے ہوش اڑا دیے


واشنگٹن: امریکہ کے 16ویں سابق صدر ابراہم لنکن کی باقیات نیلام کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے صدر ابراہم لِنکن کو اس دنیا سے گزرے 155 برس گزر چکے ہیں لیکن اب ان کے بالوں کے گچھے کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔

ابراہم لنکن کی باقیات کی قیمتِ فروخت نے خود نیلامی کنندہ کے ہوش اڑا دیے۔ ابراہم لنکن کے بالوں کا ممکنہ تخمینہ 75 ہزار امریکی ڈالر لگایا گیا تھا تاہم اس کو ایک کروڑ 73 لاکھ پاکستانی روپوں میں خرید لیا گیا تاہم نیلام کنندہ کی جانب سے سابقہ امریکی صدر کے بالوں کو خریدنے والے اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

ابراہم لنکن کے بالوں کے اس گچھے کے ساتھ ایک خط کو بھی نیلام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے پہلے سیاہ فام اور 16ویں صدر ابراہم لنکن کو 14 اپریل 1865 کو ایک تھیٹر میں جے ڈبلیو بوتھ نامی اداکار نے سر میں گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ابراہم لنکن 15 اپریل کی صبح اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ابراہم لنکن کے پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹر نے ان کے کچھ بال کاٹ کر ایک گُھچا بنا لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاستوں میں آگ لگنے کے واقعات میں 33 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر ابراہم لنکن کی اہلیہ کے کزن ڈاکٹر ٹوڈ ہی تھے جنہوں نے دوران پوسٹ مارٹم بالوں کا گچھا بنایا۔

بعد ازاں ڈاکٹر ٹوڈ کے سیکریٹری کی جانب سے ان بالوں کو وار ڈپارٹمنٹ کے ایک ٹیلی گرام کے ساتھ منسلک کرکے انھیں پیش کیا گیا اور اب اِنھیں اسی ٹیلی گرام کے ساتھ نیلام کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں