لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے قرنطینہ مراکز میں مبینہ کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق 6 الگ الگ انکوائریز کی منظوری دیدی
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر، کالا شاہ کاکو یو ای ٹی کیمپس میں قائم مراکز کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
احتساب بیورو کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ مراکز میں ٹینڈرز، بڈنگ اور سامان کی خریداری میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ہیں، تینوں مراکز پر پنجاب حکومت، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق مذکورہ قرنطینہ مراکز کے ٹھیکوں میں من پسند افراد کو نوازنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیب کی کارروائی،محکمہ صحت کا سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار
ذرائع کے مطابق نیب کو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ قرنطینہ سینٹرز میں مہیا کی گئی اشیا مہنگے داموں خریدی گئیں۔
نیب کی جانب سے متعلقہ محکمےسے لکٹری کے کیبن، شیشے کے دروازے، لوہے کے بیڈز، بیڈ شیٹس کے تخمینے کا ریکارڈ مانگا گیا۔
گدے، تکیے، کمبل، کرسیوں اور میزوں کی خریداری سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کنوپیوں اور پنکھوں سمیت دیگر اشیا کی خریداری کی بھی تحقیقات کی جائیں گی جب کہ اشیا کی خریداری کے بعد کیے گئے آڈٹ کی رپورٹس بھی مانگی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تفتیشی ٹیم کو جدید تربیت دیکر کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین نیب
ایکسپو سینٹر میں 4 ہالز میں 1050 بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر بنایا گیا تھا۔