پاکستان نے کرنل جوزف کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگادی

راؤ انوار کا ایک اور خط سپریم کورٹ کو موصول | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: اسلام آباد میں کار کی ٹکرسے نوجوان کو ہلاک کرنے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کے ملک سے باہرجانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ دعویٰ امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس( اے پی) نے کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے عتیق بیگ نامی نوجوان جاں بحق اور اس کا کزن زخمی ہو گیا تھا۔

عتیق بیگ کے والد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کے بیٹے کے قاتل کو قانون کے مطابق سزادی جائے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے حکام نے یہ بھی بتایا تھا کہ بلیک لسٹ کے معنی یہ ہیں کہ ملزم پاکستان چھوڑ کر نہیں جاسکے گا۔

 


متعلقہ خبریں