کراچی: پولیس کے تفتیشی افسران کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے ماہرین سے تربیت دلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی پولیس کا ملزمان کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی پولیس کے سربراہ کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ اسٹریٹ کرائم اور منشیات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات تیز کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے ہدایت کی کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی پر سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔
رواں سال کراچی پولیس کی غیر ذمہ دارانہ فائرنگ سےکتنا جانی نقصان ہوا؟
ہم نیوز کے مطابق کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے ایس پی انوسٹی گیشن کو ہدایت کی کہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اپنی نگرانی یقینی بنائیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ تفتیشی افسران کی تربیت اینٹی نارکوٹکس فورس کے ماہرین سے کرائی جائے گی تاکہ تفتیش کا عمل جدید خطوط پر استوار ہو۔
کراچی پولیس کے واٹس ایپ گروپ کی عوام میں شاندار پذیرائی
ماضی میں مختلف ماہرین تسلسل کے ساتھ اس رائے کا اظہار کرتے آئے ہیں کہ پولیس کی کمزور تفتیش کا براہ راست فائدہ ملزمان کو پہنچتا ہے اور وہ قانون کی گرفت سے بچ نکلتے ہیں۔