کوئٹہ: مستونگ روڈ پر کوچ اور کار میں تصادم، چار افراد جاں بحق

کوئٹہ: مستونگ روڈ پر کوچ اور کار میں تصادم، چار افراد جاں بحق

کوئٹہ: مستونگ روڈ پر مسافر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

لورالائی میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

ہم نیوز نے ایدھی فاؤنڈیشن کے ذرائع سے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر ہونے والے تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹریفک سارجنٹ قتل کیس: سابق رکن اسمبلی مجید خان اچکزئی بری

حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتظامیہ اور امدادی ادارے کے رضاکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس اور دیگر تفتیشی ادارے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں