اسلام آباد: وفاقی وزیر عمر ایوب کی زیر صدارت اجلاس میں کےالیکٹرک کو بجلی کے سب اسٹیشنز سے پانی نکالنے کے لیے پمپ کا انتظام کرنےکی ہدایات کی گئی ہے۔
اجلاس میں کے الیکٹرک کے معاملات سے متعلق ایڈیشنل سیکریٹری پاور وسیم مختار کی صدارت میں کمیٹی قائم کردی گئی۔ کمیٹی میں پیٹرولیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری، نیپرا، این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک، سی پی پی اے اور پاورڈویژن کےنمائندے کمیٹی میں شامل ہیں۔
وفاقی وزیرعمرایوب نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ تمام سب اسٹیشنزکی لسٹیں تیارکی جائیں جس میں بارشوں میں پانی گیا تھا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کےالیکٹرک کے امور سے متعلق ون ونڈو آپریشن کا کام کرے گی۔ ایس ایس جی سی کورنگی میں پاور پلانٹس کے لیے گیس پریشرکوبڑھائے گا۔ گیس پریشر بڑھانےسے100 سے 150 میگاوٹ کی اضافی بجلی کےالیکٹرک کو دستیاب ہوگی۔
وفاقی وزیرعمرایوب کی زیر صدارت اجلاس میں کےالیکٹرک کو صوبائی اداروں کے ساتھ اپنی کوآرڈینشن بڑھانےکی بھی ہدایات کردی گئی۔
مزید پڑھیں: نیپرا نے کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا
خیلا رہے کہ 31 اگست کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک پر 20 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
ترجمان نیپرا نے کہا تھا کہ کےالیکٹرک کو جون اور جولائی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ نیپرا کی تحقیقاتی کمیٹی کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے چکی ہے۔
نیپرا کی تحقیقاتی کمیٹی کے رپورٹ کے مطابق بجلی بحران کی وجہ ایندھن کی کمی قراردینا غلط ہے۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار کیلئے سرمایہ کاری نہیں کی اور نہ سوئی سدرن سےمعاملات طے کیے۔