پی ڈی ایم اے: بارش، کے پی میں 46 افراد جاں بحق اور 46 زخمی ہوئے ہیں

Rain

پشاور: پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں میں اب تک 46 افراد جاں بحق اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے  333 گھروں کو جزوی اور 42 گھروں کومکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کوہستان اپر،کوہستان لوئر اور بونیر کے متاثرین کے لیے مز ید امدادی سامان مہیا کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امدادی سامان میں خیمے، کٹس اور کمبل شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔


متعلقہ خبریں