اسلام آباد میں ڈینگی کا خدشہ، اسپتالوں سے رپورٹ طلب

ڈینگی سے متاثرہ 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی جان کی بازی ہار گیا

اسلام آباد: شہرِ اقتدار کی انتظامیہ نے ڈینگی بخار کے خدشے کے پیشِ نظر اسپتالوں سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کے نام پہ زندگی داؤ پر نہیں لگانے دے سکتے،ڈی سی اسلام آباد

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں  اجلاس ہوا جس میں ڈینگی مریضوں اور متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے اسپتال انتظامیہ سے کہا کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بتائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا انٹر کیا جائے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسپتال عملے کے پاس اینڈرائڈ موبائل فون ہونے چاہئیں اور اسپتال میں تعینات کمپیوٹر آپریٹرز کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینگی: جڑواں شہروں کی انتظامیہ کو مشترکہ اقدامات کرنے ہدایت

اسلام آباد کی انتظامیہ سے میٹنگ میں کہا گیا کہ اسپتال کا عملہ ڈینگی ایپ انسٹال کرے اور مریضوں کا ڈیٹا شیئر کیا جائے۔

چند روز قبل پنجاب پنجاب کے ضلع ملتان کے نجی ہوٹل سے بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا تھا جس کے بعد ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا تھا۔ 

محکمہ صحت کی ڈینگی سرویلنس ٹیم نے ابدالی روڈ پر واقع ہوٹل کی حدود میں واٹر سپلائی کے جمع پانی سے   ڈینگی لاروا برآمد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینگی: جڑواں شہروں کی انتظامیہ کو مشترکہ اقدامات کرنے ہدایت

محکمہ صحت نے ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر کباڑ، گندگی کے ڈھیر اور کھلے ڈرم ہٹانے کی ہدایت کی۔

ہوٹل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ  48 گھنٹوں کے اندر  پانی کی نکاسی کا نظام درست کیا جائے وگرنہ  ڈینگی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔


متعلقہ خبریں