حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے عرس کی تقریبات جاری

حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے عرس کی تقریبات جاری

پاکپتن: برصغیر پاک و ہند کے عظیم بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے 778 ویں پندرہ روزہ عرس کی تقریبات جاری ہیں۔

حضرت بابا فرید گنج شکر کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، زائرین کے لیے بہشتی دروازہ پانچ محرم الحرام کی شب کو کھولا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بابا فرید الدین گنج شکر کے سالانہ عرس کا آغاز ہو گیا

عرس کی تقریبات کے دوران زائرین کی جانب سے  مزار پر حاضری کا سلسلہ بھی جاری ہے اور فاتحہ خوانی بھی کی جارہی ہے۔

عیقدت مند مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھا رہے ہیں، محلِ سماع میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکر سے عقیدت کا  اظہار بھی کیا گیا۔

حضرت بابا فرید گنج شکر کے عرس کی تقریبات 10 محرم تک جاری رہیں گی۔

عرس کی تقریبات کے آغاز پر دربار کے سجادہ نشین نے زائرین میں سلسلہ چشتیہ کی روایتی تبرکات تقسیم کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت شاہ شمس تبریزی کے 767ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

کرونا وائرس کے پیش نظر سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے خاندان چشت کے مخصوص لوگوں کے ہمراہ  صدیوں سے جاری روایتی رسومات کو ادا کرتے ہوئے 778 ویں عرس کی پندرہ روزہ تقریب کا آغاز کیا۔

رسومات میں ختم خواجہ خواجگان، رسم قوالی، شکر مکھانے اور خاص تبرک تقسیم کیے گئے اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، کورونا وباء کے خاتمے اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

رواں سال کورونا وباء کے پیش نظر دربار پر عرس کی تقریبات کا انتہائی محدود انتظام کیا گیا ہے اور دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کو عرس تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کا 1290 واں عرس شروع

عرس کے موقع پر پاکپتن پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹاؤن ہال سے لے کر مچھلی چوک تک عارضی اور لوہے کے گیٹ لگا کر مین بازاروں اور سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں