نیا نقشہ قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے، منزل سری نگر ہے: شاہ محمود

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی منظوری ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کے اقدامات کے بعد نقشہ جاری کرکے مذاق کیا جب کہ پاکستان کا نیا نقشہ جموں کشمیر پر ہمارے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔

کشمیر: اقوام متحدہ ہمارا نقشہ قبول کرلے مسئلہ حل ہو جائیگا،صدر

ہم نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نیا سیاسی نقشہ پوری پاکستانی قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہماری منزل سرینگر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نقشے سے متعلق کشمیر کی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ نئے سیاسی نقشے کا اجرا قومی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے بھارتی عزائم کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج سے نیا نقشہ پورے ملک میں استعمال ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی قابض افواج کے مظالم پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے غیر آئینی اقدامات کو مسترد کرچکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے سرکاری نقشے میں شامل کر دیا گیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق بھی بریفنگ دیتے وہے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پالیسیوں نے پورے خطے کے امن و امان کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔

یوم استحصال کشمیر: صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح طور پر کہا کہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاچن کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مؤقف کو نقشے پر ظاہر کردیا ہے۔

اسلام آباد: کشمیرہائی وے کا نام تبدیل کرکے سری نگر ہائی وے رکھ دیا گیا

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستانی نقشے میں سرکریک پر بھارتی دعوے کی نفی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منزل سری نگر ہے۔


متعلقہ خبریں