’ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی‘


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے یہ بات گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے دوران کہی، اس موقع پر گورنر سندھ نے کراچی میں بارشوں کے بعد کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال پر رپورٹ پیش کرنی کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے وفاقی حکومت اقدامات اٹھائے گی۔


متعلقہ خبریں