کراچی: شہر قائد میں بارش شروع ہوتے ہی حسب معمول ایک مرتبہ پھر کے الیکٹرک نے شہریوں کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے جس کی وجہ سے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
مون سون کا تیسرا سپل شروع، کراچی کو پانی وبجلی کی فراہمی معطل
ہم نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی اور نارتھ کراچی گزشتہ پانچ گھنٹوں سے بجلی سے یکسر محروم ہیں۔
لیاقت آباد، ایف سی ایریا اور ناظم آباد میں رہائش پذیر افراد کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے بھی تاریکی میں دوبے ہوئے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
کراچی: لوڈشیڈنگ، بجلی فراہمی کے وعدے اور احتجاج جاری
ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد 280 فیڈرز ٹرپ ہونے کے بعد 150 فیڈرز بند کردیے گئے ہیں۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سڑکوں پرموجود پانی کی نکاسی تک چند مقامات پر بجلی بحال نہیں کی جا سکتی ہے۔
کراچی میں لوڈشیڈنگ جاری، شہری سخت پریشان
ترجمان کے الیکٹرک کا اس سلسلے میں مؤقف ہے کہ سب اسٹیشن سمیت بجلی کے انفراسٹرکچرپرپانی کی موجودگی انتہائی خطرناک ہے۔