خیبر پختونخوا حکومت کا گندم اور آٹے کی اضافی قیمتوں کا نوٹس

پنجاب میں 20 کلو اٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں گندم اور آٹے کی اضافی قیمتوں پر نوٹس لیتے ہوئے جولائی سے رعایتی نرخوں پر گندم کا کوٹہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس ضمن میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا کہ عوام کو سستے نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے،پاسکو سے گندم کی مزید خریداری کے لیے رابطہ میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ گندم کی درآمد سے متعلق بھی غور جاری ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا گندم کی صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا فلور ملز مالکان کا گندم کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا فلورملز مالکان نے حکومت سے گندم کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی ضرورت 12 ہزار ٹن یومیہ ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت مطلوبہ مقدار میں گندم فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پشاور فلورملز کو یومیہ صرف 54 بوری گندم ملتا ہے۔ صوبائی حکومت کے پاس 2 ہفتے آٹے کی ضرورت کیلئے اسٹاک موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آٹا مہنگا اور لاہور میں نایاب ہوگیا

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فلور ملز کو ایک شفٹ کی گندم فراہمی سے 50 فیصد آبادی کو سستا آٹا مل سکتا ہے۔ پنجاب حکومت نے گندم اسمگلنگ کا الزام عائد کرکے چیک پوسٹیں بھی قائم کی ہیں۔


متعلقہ خبریں