ذو الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا



اسلام آباد: ذو الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ 

وفاقی وزارت مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز طلب کیا تھا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کامرکزی اجلاس آج نمازعصرکے بعد کراچی میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، واشنگٹن پوسٹ

جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر نے قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ  پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد کم ہورہی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح بھی کم ہورہی ہے۔

وزیراعظم عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں کورونا کی شدت کم ہورہی ہے۔ بدقسمتی سے ہمسایہ ملک بھارت میں کیسز بڑھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال عید الاضحیٰ گزشتہ برسوں سے مختلف ہو گی، چیئرمین نظریاتی کونسل

قبل ازیں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عیدالاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروزجمعہ ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے پہلے والے بیان پہ قائم ہیں اور عید قربان 31 جولائی کو ہی ہوگی۔


متعلقہ خبریں