پنجاب: سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 8194 خالی بیڈ دستیاب

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 19 لاکھ زائد افراد متاثر

لاہور:  پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے  لیے 8194 بیڈز خالی ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر نے پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج، بستروں اور وینٹی لیٹرزکی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

سیکریٹری صحت  بیرسٹر نبیل اعوان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 2184 بیڈز خالی ہیں۔ لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز میں 1582 بیڈ زخالی ہیں۔

سیکریٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 507وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔ لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں 210 میں سے 166 وینٹی لیٹرزخالی ہیں۔

بیرسٹر نبیل اعوان کے مطابق  سرکاری اسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈزمیں 5765 میں سے 5442 بیڈزخالی ہیں۔ لاہور کےآئیسولیشن وارڈزمیں 1631 میں سے 1580 بیڈزخالی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5ہزار475 تک پہنچ گئی ہے اور2 لاکھ 59 ہزار999 متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 83 ہزار737شفایاب بھی ہوسکتے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار85 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور49 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز23 ہزار 907 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر16لاکھ 76 ہزار 90 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ 2 ہزار939 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 323 کورونا مریض وینٹی لیٹر پرزہیں۔ پاکستان میں کورونا مریضوں کےلیے 1825 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔ بلوچستان اور آزادکشمیر میں کوئی کورونا مریض وینٹی لیٹر پرنہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 14 فیصد سے زائد آبادی کورونا وبا سے متاثر

سندھ میں کورونا کےایک لاکھ 10 ہزار68 کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب89 ہزار23، خیبرپختونخوا31 ہزار 486،بلوچستان11 ہزار385، اسلام آباد14 ہزار454، آزادکشمیرایک ہزار 808 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 775 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پنجاب میں 2ہزار59مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار922، خیبرپختونخوا ایک ہزار124، اسلام آباد157، بلوچستان128، آزادکشمیر46 اورگلگت بلتستان میں39 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں کوروناکےایکٹو کیسزکی تعداد70 ہزار 787 ہے۔ ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے


متعلقہ خبریں