‘عالمی سطح پر بھارت کے بڑھتے ہوئے مظالم کی مذمت میں اضافہ ہورہا ہے’

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، 5 کشمیری شہید

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بھارت کےبڑھتےہوئےمظالم کی مذمت میں اضافہ ہورہاہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹس میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگرکیا گیا۔

ترجمان کے مطابق عالمی سطح پر بھارت پر فرد جرم عائد ہونے کے باوجود مسلسل انکاری ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پرعالمی رپورٹس کومسترد کرتے ہوئےعالمی مبصرین کو رسائی نہیں دے رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے کورونا وبا کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرمیں پابندیوں کوبڑھایا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم  پرعالمی برادری کی تشویش میں اضافہ ہورہاہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں فوجی محاصرے اورلاک ڈاوَن کو 11 ماہ سے زائد کاعرصہ بیت چکاہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے متعلق بھارتی دعویٰ کو مسترد کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل قبول ہے، عمران خان

ایک بیان میں وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے پاکستان سے متعلق بھارتی ریمارکس پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل رکھنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ و بھارتی میڈیا من گھڑت خبروں پر غلط دعوے کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکامی کی بھارتی میڈیا کی خبر گمراہ کن ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے دہشت گردی سے متعلق الزامات کو بھی مسترد کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں