سندھ میں کورونا سے مزید 39 مریض جاں بحق، تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی


کراچی: سندھ  بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 161 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے بھر میں اب تک ایک ہزار 161 کورونا کے مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ کے مطابق  سندھ میں کورونا کیسسزکی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 74 ہزار 70ہوگئی ہے۔  سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 414 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق  کراچی میں کورونا کیسزکی تعداد 58 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ کراچی میں کورونا کیسزکی تعداد 58 ہزار 447 ہوگئی۔ کراچی میں 644 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 60 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 755 ہو گیا ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 892 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 926 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 77  ہزار 754 مریض صحت یاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: دنیا بھر میں کیسز 89 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئے

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 69 ہزار 536 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 72 ہزار 656، خیبرپختونخوا میں 23 ہزار 388، بلوچستان میں 9 ہزار 634، اسلام آباد میں 11 ہزار 483، آزادکشمیر میں 892 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 337 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 516 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک  ہزار 124، خیبر پختونخوا میں 855، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 106 اور آزاد کشمیر میں 23 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 380 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزار 141 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں