پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن ریسلنگ رنگ میں تبدیل


فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا فیصل آباد میں منعقدہ ورکرز کنونشن اس وقت ریسلنگ رنگ میں تبدیل ہو گیا جب کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے ٹائیگرز اتنے بگڑے کہ جس کے جو ہاتھ  میں آیا ایک دوسرے کو دے مارا۔ اس دوران کارکنوں کی جانب سے کرسیوں، ڈنڈوں اور لاتوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

ایک بار تو کسی طرح لڑائی ختم ہوگئی لیکن کنونشن کے اختتام پر کارکن ایک بار پھر الجھ پڑے۔ دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی میں صورتحال زیادہ خراب ہوئی تو سینیٹر چوہدری سرور بھی جان بچا کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

منگل کو پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا معاملہ نہیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں کارکنان جھگڑ پڑے تھے اور مشتعل ہوکر ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کی بارش کردی تھی۔

جھگڑا اس وقت شروع ہوا تھا جب وی آئی پی گیٹ پر مامور کارکنان نے دیگر کارکنوں کو وہاں سے داخل ہونے سے روکا تھا۔

بدھ کو فیصل آباد میں ورکرز کنونشن کے دوران جھگڑے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی تا ہم فوٹیج اور تصاویر میں ایک دوسرے کو بری طرح زدوکوب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں