بانی ایم کیو ایم عسکری طور پر دوبارہ زندہ ہونے کی کوشش کر رہا ہے، مصطفیٰ کمال



کراچی: چیئرمین پاکستان سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفی کمال نے کہا ہے کہ چند دنوں میں رینجرز پر 4 حملے ہوئے، بانی ایم کیو ایم عسکری طور پر دوبارہ زندہ ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کے ساتھ رہنے کا سب سے زیادہ فائدہ مجھے اور انیس قائمخانی کو تھا مگر ہم نے اللہ کو راضی کرنے کیلئے دنیاوی فائدے کو قربان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں عمران فاروق جیسا کوئی بڑا پیدا نہ ہو گا، ہماری ایک ایک بات صحیح ثابت ہو رہی ہے، ہم نے بانی ایم کیو ایم کےخلاف جہاد کیا، وہ ہماری نسلوں کا قاتل ہے۔

ایم کیو ایم کو کام کرنے سے کسی نے نہیں روکا، مصطفیٰ کمال

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے،عمران فاروق کو قتل کرنےوالوں کےخاندان بھی تباہ ہوگئے،کیا بانی ایم کیوایم کو ان خاندانوں کی فکر نہیں؟ بانی ایم کیوایم بھارتی سرکار سے پناہ مانگتا ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم ختم ہورہا تھا ،ایم کیوا یم پاکستان کے نام سے اسےدوبارہ زندہ کر دیا گیا جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے کسی رہنما نے بانی ایم کیوایم کےخلاف ایک لفظ نہ کہا۔

انہوں نے کہا کہ انتظار تھا رہنما ایم کیوا یم پاکستان کہتے بانی ایم کیوایم نے عمران فاروق کو قتل کروایا، بانی ایم کیوایم اب بابا سندھ دیش ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں