چیئرمین اقلیتی کمیشن چیلا رام کیلوانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


کراچی: چیئرمین اقلیتی کمیشن چیلا رام کیلوانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

چیئرمین نیشنل کمیشن فار منارٹیز افیئرز چیلا رام کیولانی رام نے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو آج مثبت آیا

خیال رہے کہ چیلا رام کیلوانی گزشتہ ماہ عہدے کا منصب سنبھالا تھا جس کے بعد انہوں نے ملک کے مختلف دورے بھی کیے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیئرمین نیشنل کمیشن فار منارٹیز افیئرز چیلا رام کیولانی رام نے خود کو اپنے گھر آئیسولیشن اختیار کرلی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، لیگی رہنما طارق فضل چودھری اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

گزشتہ ہفتے ن لیگی رہنماؤں خواجہ سلمان رفیق اور سیف الملوک کھوکھر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کےصدرانجینئرامیر مقام میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جئے پرکاش بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق سینیٹر نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاہین رضا پہلی سیاستدان ہیں جن کا کووڈ 19 کے باعث انتقال ہوا تھا۔  سندھ کے صوبائی وزیر برائے انسانی بستی مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ملک کے پہلے سیاستدان تھے جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ صحت یاب ہوگئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی وائرس سے متاثر ہوئے تھے تاہم چند روز قبل یہ دونوں وائرس سے صحتیاب ہو گئے تھے۔  وزیر مملکت برائے سیفران اور انسداد منشیات شہریار آفریدی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں