آئل ریفائنری میں آتشزدگی: چار افراد جاں بحق تین زخمی

راولپنڈی: ڈائپرز بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ 6 گھنٹے بعد بھی بے قابو

فیصل آباد: جھنگ روڈ ملاں پورمیں واقع آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے باعث چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں آتشزدگی:50سے زائد باڑے جل گئے، درجنوں جانور جھلس کر ہلاک

ہم نیوز کے مطابق آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ملاں پور میں واقع آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے اس وقت فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں کوشش کررہی ہیں۔

علاقہ پولیس کے مطابق اس وقت فوری طور پر آگ پہ قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریسکیو حکام، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوع پر موجود ہے۔

لاہور: ایل پی جی ٹینکر میں آتشزدگی سے سات افراد زخمی

ہم نیوز کے مطابق علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔


متعلقہ خبریں