شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس آج ہو گا


کراچی :شعبان المعظم 1439ھ  کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہو گا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

رویت ہلال کی زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بعد نماز عصر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)کراچی میں ہو گا۔

شعبان المعظم کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔


متعلقہ خبریں