چنیوٹ: والد نے رشتہ دار کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر دیا

زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں بیٹی نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

چنیوٹ: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں والد نے رشتہ دار کے ساتھ مل کر بیٹی کوقتل کر دیا۔

پولیس کی مدعیت میں والد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کچھ دنوں سے گھر سے لاپتہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تحفظ کی بھیک مانگنے والی خاتون قتل: پولیس نے حدود کا بہانہ بنادیا

چند روز قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معمولی تکرار پر بہن اور بھائی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں افطاری کے وقت شربت میں زیادہ چینی ڈالنے پر ملزم کی بہن اور بھائی سے تکرار ہوئی تھی۔

دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے خیبر میڈیکل کالج روانہ کردی گئیں اور پولیس ملزم اسحاق کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو تجہیز و تکفین کیلئے ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزم مقتولین کا بھائی ہے اور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان پر فرد جرم عائد

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس ڈی ایس پی کی سربراہی میں چھاپے مار رہی ہے۔ ملزم کے متعلق اس کے دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں