ٹائیگرز فورس کو پورے ملک میں متحرک کرنے کی منظوری

ٹائیگر فورس کہاں ہے؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ڈاکٹڑ ثانیہ نشتر نے ملاقات کی ہے۔ عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی۔

سیالکوٹ میں ٹائیگر فورس کے کامیاب ٹیسٹ رن اور آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی  کہ ٹائیگر فورس کو سوموار سے پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے رضا کار فورس سے خود خطاب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجسٹرڈ نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کی ہدایات کے بعد عثمان ڈار متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

عثمان ڈار نے چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس شروع طلب کیا ہے۔

عثمان ڈار کے مطابق ٹائیگر فورس بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی بھی کرے گی جن کی مالی مدد احساس پروگرام کے ذریعے کی جائے گی۔ ٹائیگر فورس ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ عوامی آگاہی کی ذمہ داریاں انجام دے گی علاوہ ازیں مساجد، یوٹیلٹی اسٹورز، قرنطینہ سنٹز سمیت اہم مقامات پر خدمات لی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں