مسجدوں میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا



اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ مساجد میں ایس اوپیز پرعملدرآمد کرتے ہوئے احتیاط برتنےکی ضرورت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں سفارتکاروں کےساتھ اجلاس ہوا، جس میں کورونا وبا کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سفارتکاروں نےکورونا وبا پرقابو پانے کیلئےحکومتی اقدامات کو سراہا اورحکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مستقبل میں صحت کےشعبےکوخصوصی اہمیت دینا ہو گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صدرمملکت اورعلما کےدرمیان ملاقات میں20 نکاتی ایس او پی پر اتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان سے بھی علما نے خصوصی ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں 24 لاکھ  لوگوں میں یہ بیماری پھیل گئی ہے،عالمی سطح پرایک لاکھ 65 ہزارلوگ کوروناوائرس سےہلاک ہوچکےہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں ایک لاکھ 4 ہزار302 ٹیسٹ کرچکےہیں، پچھلے 24 گھنٹوں میں 425 نئےمریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 8418 ہے جبکہ ملک میں 65 فیصد کیسز مقامی منتقلی کے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹےمیں 17 افراد کورونا سےانتقال کرگئےہیں۔


متعلقہ خبریں