احساس ایمرجنسی کیش پروگرام : امدادی رقم کی ترسیل کاعمل جاری ہے،ثانیہ نشتر

ڈاکٹرثانیہ نشتر کا دو ڈگریاں حاصل کرنے کا منفرد اعزاز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہےکہ  احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کےتحت امدادی رقم کی ترسیل کاعمل جاری ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ کل تک 45 لاکھ 86 ہزار 605 خاندانوں میں 55 ارب 3 کروڑ 92 لاکھ 60 ہزار روپےتقسیم ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں 70 ہزار 183 خاندانوں میں 84 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار کی امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے جبکہ بلوچستان میں 1 لاکھ 35 ہزار 1 سو69 خاندانوں میں 1 ارب62 کروڑ20 لاکھ 28 ہزار روپےتقسیم ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مزید 35 کیسزرپورٹ

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان میں24ہزار6سو62خاندانوں میں29کروڑ61لاکھ84ہزارکی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ ا

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 9لاکھ 57ہزار 5 سو 22 خاندانوں میں 11 ارب 49 کروڑ 2 لاکھ 64 ہزار کی رقم اور پنجاب میں 18 لاکھ 49 ہزار93 خاندانوں میں 22ارب 18کروڑ 91 لاکھ 16 ہزارکی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں 15 لاکھ 39 ہزار8 سو37خاندانوں میں 18 ارب 47 کروڑ80 لاکھ44 ہزارکی رقم اور اسلام آباد میں 10ہزار1 سو 19 خاندانوں میں 12 کروڑ14 لاکھ 28 ہزارکی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں