کورونا وائرس کے باعث خراب معاشی صورتحال میں امریکی شخص نے بیکری کی مدد کے لیے ایک ڈونٹ 1ہزار ڈالر میں خرید لیا۔
امریکی ریاست اوہائیو میں بیکری مالک کا کہنا ہے کہ چالیس پچاس سال کے شخص نے اس کی مدد کرنے کے لیے بیکری میں فون کیا اور ایک ڈونٹ کی اتنی قیمت ادا کی کہ اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
مزید پڑھیں: امریکہ میں کوروناسے60ہزار اموات کا خدشہ
ٹریمونڈ گُوڈی شاپ نامی بیکری نے شاپنگ بیگ میں بند ڈونٹ اور خریدنے والے سخی خریدار کے چہرے کے بغیر تصویر شوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
بیکری منیجر ایری سمتھ کا کہنا ہے کہ خریدنے والے شخص نے جب فون پر ایک ہزار روپے میں ایک ڈونٹ خریدنے کے لیے فون کیا تو پہلے انہیں یقین نہیں آیا۔ تاہم وہ سخی خریدار فون کرنے کے کچھ ہی دیر بعد بیکری پہنچا اور ڈونٹ خریدا۔
بیکری منیجر کے مطابق وہ خاص گاہک پچھلے چالیس پچاس سال سے بیکری سے چیزیں خریدتا رہا ہے۔