آئی ایم ایف نے پاکستان کے رواں مالی سال کے بجٹ میں رعایتیں دے دیں


اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے رواں مالی سال کے بجٹ میں رعایتیں دے دیں.

دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیوں، دفاعی بجٹ، ترقیاتی اخراجات اور سود کی ادائیگیوں میں کمی کی پاکستانی درخواست منظور کرلی ہے۔

دستاویز کے مطابق ایف بی آرکا سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف کم کرکے 3908 ارب روپے مقرر کر دیا گیا۔ رواں مالی سال براہ راست ٹیکس وصولی کم کر کے 1622 ارب روپے کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے، وزیر خارجہ

دستاویز کے مطابق سیلز ٹیکس کا ہدف 1852 ارب روپے سے کم کر کے 1427 ارب روپے کر دیا گیا۔

دستاویز کے مطابق پیٹرولیم سرچارج 5 ارب روپے کی کٹوتی کے ساتھ 295 ارب روپے کر دیا گیا۔ رواں مالی سال کےلیے ایف بی آر کا نظرثانی شدہ ہدف 5143 ارب روپے تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ 386 ارب ڈالرز کی منظوری دے دی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اضافی قرض ادئیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کے لیے دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں