امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم رہےگی، ٹرمپ


واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری جارحانہ اسٹریٹیجی لاتعداد انسانی زندگیاں بچا رہی ہے۔

امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی اجتماعی قبریں

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیاں بچانے کے لیے بہت زیادہ پیشرفت دیکھی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہی رہے گی۔

کورونا وائرس: برطانیہ اور امریکہ میں بلڈ پلازمہ سے علاج کی اجازت

ہم نیوز کے مطابق امریکہ کے صدر نے ناقدین کا نام لیے بنا کہا کہ اگر ہم کچھ نہ کرتے تو یہ تعداد 22 لاکھ تک ہو سکتی تھی۔

دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 900 ہو گئی ہے۔

امریکہ میں3ہفتوں کے دوران ڈیڑھ کروڑ افراد بےروزگار

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ 82 ہزارہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں