برطانوی وزیراعظم کی طبیعت مزید بہتر، چہل قدمی شروع کر دی

برطانوی وزیر اعظم نے خفیہ شادی کر لی

فوٹو: فائل


لندن: کورونا وائرس کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت مزید بہتر ہونے کے بعد چہل قدمی شروع کر دی۔

برطانوی حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسپتال میں مختصر چہل قدمی کی۔

مزید پڑھیں: ’بورس جانسن کو ٹھیک ہونے میں ابھی وقت لگے گا‘

ترجمان کے مطابق بورس جانسن نے سینٹ تھامس اسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے سے بات چیت کی اور بہترین علاج پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثناء برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 980افراد ہلاک ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 931 ہوگئی۔


متعلقہ خبریں