اسرائیل جھوٹا، دھوکے باز اور جابر ملک ہے، ایرانی رہبر

اسرائیل جھوٹا، دھوکے باز اور جابر ملک ہے، ایرانی رہبر | urduhumnews.wpengine.com

تہران: سعودی ولی عہد کے اسرائیل کی حمایت میں سامنے آنے والے بیان کے ردعمل میں ایران نے اسرائیل کو جھوٹا، دھوکے باز اور جابر ملک قرار دے دیا۔

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے کسی بھی قسم کے مذاکرات فسطینیوں کی فتح کو پیچھے دھکیل دیں گے۔

ایرانی رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے مذاکرات ناقابل معافی جرم ہیں۔ جابر ملک کے ساتھ بات چیت بھی نہیں کی جاسکتی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ مسلمان ممالک کو مل کر اسرائیل کو شکست دینی چاہیے۔

ایران کے رہبر اعلیٰ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب کے ولی عہد نے اسرائیل کے لیے نرم گوشہ دکھایا تھا۔

چار روز قبل سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے امریکی اخبار کو بیان دیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتے ہیں ۔

اپنی جدت پسندی اور متنازعہ بیانات کے لئے خاص شہرت رکھتے والے محمد بن سلمان (ایم بی ایس) نے کہا تھا کہ اسرائیل کو اپنی سرزمین پر دفاع کا حق ہے۔

ایرانی رہبر نے کہا کہ تمام مسلمانوں پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت فرض ہے۔


متعلقہ خبریں