پنجاب بھر میں کریانہ، جنرل اسٹورز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ


لاہور: کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کریانہ ا سٹورز اور جنرل اسٹور کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنرل اسٹورز اور کریانہ کی دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گڈز ٹرانسپورٹ کو نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسافر بردار گاڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 9 افراد ہلاک، 1268 متاثر

وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو صوبے بھر میں ہاٹ اسپاٹ کی چیکنگ کا نظام سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ آٹے سمیت اشیا ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انتہائی غریب افراد کے لیے معاشی پیکج تیار کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبے میں کورونا ٹیسٹ کیلئے کٹس کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان آرمی او ررینجرز کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات قابل تحسین ہیں۔


متعلقہ خبریں