کورونا وائرس: اسلام آباد کے تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس ایک ہفتےکیلئے بند


اسلام آباد: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں واقع تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور کیفے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں واقع تمام دکانیں رات 8 بجے تک بند کردی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سندھ میں آج رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان

ضلعی انتظامیہ نے دکانوں میں کام کرنے والےاسٹاف کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

 

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس اور کیفیز کو ہوم ڈیلیوری کی سروس جاری رکھنےکی اجازت ہوگی۔


متعلقہ خبریں