اپوزیشن نے پنجاب میں کورونا سے متعلق حکومتی انتظامات پر سوال اٹھا دیا



اسلام آباد: حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے پنجاب میں کورونا وائرس کی تشخیص سے متعلق حکومتی انتظامات پر سوال اٹھا دیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر نے کہا کہ تفتان میں قرنطینہ کا انتظام غیر تسلی بخش ہے اور سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ وہاں سے سندھ میں آنے والوں میں کورونا کی تشخیص ہو رہی ہے جبکہ پنجاب میں کسی میں کورونا ظاہر نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں حکومت فوری طور پر شرح سود کم کرے۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ نے وزیراعلی سندھ کی کارکردگی کی تعریف کی اور ساتھ ہی وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس سارے منظر نامے میں عثمان بزدار کہاں غائب ہیں۔


متعلقہ خبریں