پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

Heatwave

لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 8 سے 10 مئی کے دوران پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔


متعلقہ خبریں