پی سی بی کا محمد عامر کو آئرلینڈ نہ بھیجنے پر غور

muhammad Amir

لاہور: ویزے میں تاخیر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد عامر کو آئرلینڈ نہ بھیجنے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آئرلینڈ کا ویزہ آج تک جاری نہ ہوا تو محمد عامر کو ممکنہ طور پر ڈبلن نہیں بھیجا جائے گا۔ پی سی بی نے محمد عامر کے ویزے کے معاملے پر آئرلینڈ کرکٹ سے رابطہ کیا۔

پی سی بی نے محمد عامر کا ویزہ جاری نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ محمد عامر ٹیم کا اہم رکن ہے اور ویزہ جاری نہ ہونا حیران کن ہے۔ محمد عامر کا ویزہ جاری نہ ہونے پر آئرلینڈ کرکٹ سے وضاحت مانگ لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا

پی سی بی نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ ویزے میں تاخیر کے باعث محمد عامر کی پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

ذرائع کے مطابق ویزہ جاری نہ ہونے کی صورت میں پی سی بی محمد عامر کو 15 مئی کو لیڈز بھیجے گا اور محمد عامر 15 مئی کے بعد قومی ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں