سندھ کی تاریخی ثقافت کا مظہر قلعہ رنی کوٹ

سندھ کی تاریخی ثقافت کا مظہر قلعہ رنی کوٹ

وادی سندھ کی قدیمی ثقافت اور تہذیب ہزاروں سال پر محیط ہے اور اسی ثقافت کا مظہر ہے کھیرتھر کے پہاڑی سلسلے پر واقع سندھ کا تاریخی رنی کوٹ قلعہ۔

سندھ دھرتی کے بہت سے تاریخی مقامات خوبصورتی کے عکاس ہیں جن میں سے ایک رنی کوٹ کا تاریخی قلعہ بھی ہے۔

کھیرتھر کے پہاڑی سلسلے پر واقع قلعہ رنی کوٹ کی دیوار چین سے مشابہہ 32 کلو میٹر طویل دیوار ہے جس میں مزید تین قلعے میریکوٹ، شیر گڑھ اور موھنکوٹ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہی قلعہ لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب ہوگا

محکمہ انڈومنٹ فنڈ کی جانب سے اس قومی ورثے اور تاریخی قلعے کی بحالی کے لیے مسلسل کام جاری ہے۔

قلعہ رنی کوٹ نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز ہے اور دور دور سے سیاح اسے دیکھنے آتے ہیں۔

رنی کوٹ قلعہ کے ایک طرف انسانی ہاتھوں سے بنائی گئی 32 کلومیٹر طویل دیوار ہے اور دوسری طرف سے یہ قلعہ قدرتی بلند چٹانوں  سے گھرا ہوا ہے۔

ہزاروں سال بعد بھی اب تک کوئی بھی اس راز سے پردہ نہیں اٹھا سکا کہ اس قلعے کو کس نے اور کیوں تعمیر کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ژوب: فورٹ سنڈیمن کا تاریخی قلعہ لوگوں کی توجہ کا مرکز

رنی کوٹ قلعہ کی مناسب دیکھ بھال سے نہ صرف صوبہ سندھ میں ثقافت کو فروغ ملگ گا بلکہ قومی ورثے کی حفاظت بھی ہو گی۔


متعلقہ خبریں