پولیس پارٹی حملہ کیس: چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت دیگر ملزمان بری


ملتان:   پولیس پارٹی پر حملہ کرکے کانسٹیبل کو شہید کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 نے چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت دیگر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

پولیس تھانہ شاہوالی ضلع راجن پور میں 2013 میں چھوٹو گینگ کے کارندوں پر پولیس کانسٹیبل غلام عباس کو شہید کرنے سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا

مقدمہ میں بری ہونے والے ملزمان میں چھوٹو گینگ کا سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو، سجاول، غلام رسول عرف کاہو، پیارا، شیر خان، مجیب الرحمٰن اور نعمان کو  بری کر دیا گیا۔

اسی کیس میں ملزمان عبدالشکور اور پہلوان پولیس کی جوابی فائرنگ پر ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول چھوٹو کو 308 سال قید کی سزا سنادی گئی

غلام رسول چھوٹو سمیت دیگر ملزمان جیل میں دہشتگردی اور قتل کے مقدمات میں 18, 18 مرتبہ سزائے موت اور عمر قید کاٹ رہے ہیں۔ چھوٹو گینگ کے خلاف عدالتوں میں دہشتگردی، قتل، اغواء سمیت متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں۔

چھوٹو گینگ کے ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ مشتاق حسین منجوٹھہ نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔


متعلقہ خبریں