چمن: مقامی قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکہ


کوئٹہ: چمن کی تحصیل گلستان کے علاقے شہری بازار میں دھماکہ ہوگیا جس میں مقامی قبائلی رہنما کو نشانہ بنایا گیا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق گلستان بازار میں قبائلی سربراہ عبدالروف ترین کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جو گھر سے بازار جارہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں قبائلی سربراہ زخمی ہوگئے جبکہ لیویز اور دیگر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبائلی سربراہ کی گاڑی تباہ ہوگئی، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ڈیٹونیٹ کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں دو افراد زخمی اور دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔


متعلقہ خبریں