فلم ’آن ورڈ‘ کا باکس آفس پر راج

فلم ’آن ورڈ‘ کا باکس آفس پر راج

رواں ہفتے دو تیز اور نٹ کھٹ بھائیوں کی شرارتوں پر مبنی فلم ’آن ورڈ‘ باکس آفس پر چھاگئی۔

ہالی ووڈ کی فلم ’آن ورڈ‘ نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں ہی 6 ارب روپے سے زائد کما لیے۔

یونی ورسل اسٹوڈیوز کی ایکشن تھرلر فلم ’انوزیبل مین‘ بھی شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب رہی۔

Claude Rains in 1933's The Invisible Man

خوف اور دہشت کے مناظر سے بھر پور فلم ’دی انویز بیل مین‘ نے دنیا بھر میں 15 ارب روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔

رواں ہفتے باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم کا نام ’دا وے بیک‘ ہے۔

وارنر برادرز کی اسپورٹس سے متعلق اس فلم نے دنیا بھر سے ایک ارب 36 کروڑ روپے سے زائد سمیٹے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار ایڈورڈ کرسٹوفر شیران نے اپنی گرل فرینڈسے شادی کرلی

چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہنے والی فلمیں ’سونک دی ہیج ہاگ‘ اور ’دی کال آف دا وائلڈ‘ ہے۔

یہ پانچوں فلمیں بڑی تعداد میں مداحوں کو سینما گھروں میں لانے میں کامیاب ہوئیں۔


متعلقہ خبریں