کبڈی ورلڈ کپ 2020 فائنل، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی


اسلام آباد: پاکستان میں کھیلنے جانے والے کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے فائنل میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔

پاکستان کبڈی میچ 2020 کے ورلڈ کپ کا چیمپیئن بن گیا۔ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔۔

گزشتہ روز سیمی فائنل میں میزبان ٹیم پاکستان نے ایران کو 30 کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو 32 کے مقابلے میں 42 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ روز گجرات میں کھیلے گئے میچ میں آذربائیجان کو 30 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارت کبڈی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے پر تیار

پہلی مرتبہ  ورلڈ کپ بھارت سے باہر پاکستان میں ہوا جہاں دنیا بھر سے ٹیمیں گزشتہ ایک ہفتے سے موجود ہیں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں میچز کھیلے گئے۔

لاہور میں 9 فروری کو ایک رنگارنگ تقریب کے بعد کبڈی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا تھا اور پاکستان نے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو شکست دے دی تھی۔

بھارت کی ٹیم 8 فروری کو براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچی تھی اور کبڈی ورلڈ کپ 2020میں حصہ لینے والی 10 ٹیموں میں شامل ہے تاہم حکام کی جانب سے ٹیم سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں