کوروناوائرس سے 213 افراد ہلاک، عالمی سطح پر ہنگامی صورتحال کا اعلان

کورونا وائرس، امریکہ کا یورپ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: کوروناوائرس سے دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد213 تک پہنچ گئی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے اسے خطرہ قرار دیتے ہوئے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔

مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے گلوبل  ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ورلڈ ہیتلھ آرگنائزیشن  نے کمزور نظام صحت والے ممالک میں وائرس پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو گلوبل رسک قرار دیتے ہوئے 19 ممالک میں وائرس پہنچنے کی تصدیق کردی۔ اٹلی میں دو اور بھارت میں ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہو ہے۔

امریکہ میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد6 ہوگئی جب کہ امریکی حکام نے 210 شہریوں کو خصوصی طیارے  پرچین واپس بلا لیا ہے۔

ترکی نے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے خصوصی طیارہ ووہان بھیج دیا ہے جب کہ گوگل نے چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں اپنے دفاتر بند کردیئے ہیں۔

کرونا وائرس نے چین پر کاری ضرب لگا دی،، 9 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی،، سب سے زیادہ ہلاکتیں ووہان شہر میں ہوئیں ،، چین میں کرونا  وائرس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر دو اسپتالوں کی تعمیر جاری ہے،، تین فرووری تک ووہان میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال کام کرنا شروع کر دے گا۔

امریکی محکمہ صحت حکام کے مطابق 60سالہ امریکی شہری کو اپنی اہلیہ سے کوونا وائرس  منتقل ہو ا، اٹلی میں کوونا وائرس کے2 کیسز کی تصدیق ہو گئی  بھارت میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہو گئی۔

چین بھر میں لوگوں نے اپنے آپ کو گھروں  مقید کر لیا ہے جب کہ 11 ملین کی آبادی کے شہر ووہان سے غیر ملکی نکل چکے ہیں اور شہر مکمل سیل ہے۔

حکومت پاکستان نے چین میں موجود پاکستانی شہریوں کو پاکستان نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کہتے ہیں پاکستانیوں کو چین سے نا نکالنا پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت کو چین میں مقیم پاکستانیوں کی فکر ہے لیکن جذباتی فیصلہ نہیں کرسکتے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین میں موجود پاکستانیوں کو بھرپور سہولیات دی جارہی ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان چین کے ساتھ ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست پروازیں دو فروری تک معطل کر دی گئی ہیں جب کہ جنوبی پنجاب میں چینی باشندوں کی اسکریننگ تک سی پیک پر کام روک دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں