پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان سے پولیو کے ایک، ایک کیسز سامنے آگئے۔

ہم نیوز کے مطابق ضلع ٹنڈو الہ یار میں سات ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی۔ گزشتہ سال صوبے میں پولیو کے 24 کیسز سامنے آئے تھے۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو کے 6 کیسز کی تصدیق

دوسری جانب بلوچستان میں پولیو کا کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا جہاں ایک 18 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ بچی میں پولیو کی تصدیق کے لئے نمونہ 31 دسمبر کو حاصل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کی پولیو ویکسین کے حق میں فتووں کی تصدیق

محکمہ صحت ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ بچی کو تین مرتبہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی گئی تھی جبکہ اس کا خاندان پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں مقیم رہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سال 2019 میں بلوچستان سے پولیو کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

نو جنوری کو ملک کے تین بڑے صوبوں پنجاب، خیبرپختون خوا اور سندھ میں چھ پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے تھے۔


متعلقہ خبریں