ہم مصالحہ ٹی وی کے پلیٹ فارم سے شیف ہنٹ کے مقابلے

ہم مصالحہ ٹی وی کے پلیٹ فارم سے شیف ہنٹ کے مقابلے

لاہور: پاکستان میں سب سے بڑے فوڈ چینل ’’ہم مصالحہ ٹی وی‘‘ کے پلیٹ فارم سے لاہور میں شیف ہنٹ کے دوسرے سیزن کے شاندار مقابلے جاری رہے اور لذیذ کھانے بنانے کے شوقین نوجوان شیفس نے قسمت آزمائی کی۔

ہم مصالحہ ٹی وی کے پلیٹ فارم سے لاہور میں مزیدار کھانے بنانے اور سب سے منفرد ترکیب کے مقابلے کرائے گئے۔ ہم مصالحہ ٹی وی کے شیف ہنٹ میں اسٹار شیف کی تلاش جاری ہے اور یہاں سے ملک کے بہترین شیف سامنے آئیں گے۔

شیف ہنٹ میں حصہ لینے والے شیف پرجوش اور لذت سے بھرپور پکوان تیار کر کے حریف شیفس کو مات دینے کے لیے انتہائی پر عزم رہے اور کہا کہ یہ بہت اچھا پلیٹ فارم ہے جہاں نوجوان شیفس کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

شیف ہنٹ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ نوجوان شیف میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے اور شیف ہنٹ میں موجود شیفس نے اچھے کھانے تیار کیے۔ ہم مصالحہ ٹی وی پاکستان میں کھانوں کے نت نئے رجحانات پر کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں موجودہ حکومت میں کسان کیلئے حالات بہت خراب ہیں، صدر پاکستان کسان اتحاد

لاہور میں ہم مصالحہ ٹی وی کے شیف ہنٹ میں نوجوان شیفس نے مزے مزے کے پکوان تیار کر کے اپنی مہارت ثابت کرنے کی کوشش کی۔


متعلقہ خبریں