قومی ریسلر انعام بٹ آج اپنی دلہنیا بیاہ لائیں گے، تیاریاں مکمل

قومی ریسلر انعام بٹ آج اپنی دلہنیا بیاہ لائیں گے، تیاریاں مکمل

گوجرانوالہ: ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ریسلر انعام بٹ آج اپنی دلہنیا کو بیاہ لائیں گے۔ قومی ریسلر کی دعوت ولیمہ طے شدہ پروگرام کے مطابق ایک دن بعد دس جنوری کو ہو گی۔ بارات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والےانعام بٹ کھیلوں کے سفیر نامزد

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ شب قومی ریسلر کی رسم حنا ادا کی گئی جس میں شرکت کے لیے وہ گھوڑے پہ سوار ہو کر مقامی ہال پہنچے جہاں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے والہانہ استقبال کیا۔

ریسلر انعام بٹ نے اس یادگار موقع کے لیے شلوار کرتا زیب تن کیا تھا جس میں وہ نہایت خوش و خرم دکھائی دے رہے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق اپنی رسم حنا کو یادگار بنانے کے لیے انعام بٹ نے تقریب میں موجود دوست پہلوانوں کے ہمراہ روایتی گرز اٹھائے اور پھر دوستوں کے اصرار پر ان کے ساتھ بھنگڑے بھی ڈالے۔

مہندی کی پرمسرت تقریب میں شریک مہمانان کی تواضع حلوہ پوری اور دیگر پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔ ریسلر انعام بٹ کی خوشی میں شرکت کے لیے ممتاز پہلوانوں سمیت دیگر معززین پہنچے تھے جب کہ ان کے مداحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی جو اپنے قومی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین تھی۔

قطر:پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کے اعزاز میں تقریب

ہم نیوز کے مطابق پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ریسلر انعام بٹ نے اپنے تمام دوست احباب اور رشتہ داروں کو شادی کے دعوت نامے بھیج دیے ہیں۔

انعام بٹ کی زندگی کی یادگار تقریب یعنی شادی کارڈ کو پہلوانی گرج کا ماڈل بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں