سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا


اسلام آباد: زاہدہ پروین کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ اکبر حسین درانی کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کردیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق اکبر حسین درانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کے عہدے پر کام کررہے تھے۔

زاہدہ پروین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں زاہدہ پروین کا اس عہدے پر ترقی دی گئی تھی اور اس سلسلے میں ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

دو روز قبل پنجاب کے صوبائی اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے مسرت جمشید چیمہ کو اپنا میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا تھا۔

مسرت جمشید چیمہ کی تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔

مئی 2019 میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی بلا مقابلہ چیئر پرسن منتخب ہو ئی تھیں۔


متعلقہ خبریں