ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے چند مقامات پر بارش جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نخوا ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں سردی کی شدت لہر برقرار ہے، آج صبح کے وقت شہر قائد کا درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

گذشتہ روز پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقےجبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم جیوانی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 11،گوپس منفی 08، پاراچنار منفی 06، استور ،قلات ،بگروٹ منفی 05، کالام منفی 04، مالم جبہ ،کوئٹہ اور گلگت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں