دھند اور کُہر پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں کہر پڑے گا جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی پڑے گی۔

صوبہ پنجاب کے میدانی اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، جہانیاں، کوٹ ادو، احمد پور شرقیہ، ملتان، اوچشریف، عارف والا، کمالیہ، تونسہ شریف، خانیوال، منچن آباد، وہاڑی اور پاکپتن سے دھند پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، روہڑی اور جیکب آباد میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند پڑ سکتی ہے جبکہ دیگر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

کراچی کا موسم آج شدید سرد اور خشک رہے گا۔ سائبرین ہواوں کے سبب درجہ حرارت میں واضح کمی ہوئی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد رہنے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں