معروف شاعر امجد اسلام امجد نے ترکی کا اعلیٰ ثقافتی ایوارڈ حاصل کر لیا

معروف شاعر امجد اسلام امجد نے ترکی کا اعلیٰ ثقافتی ایوارڈ حاصل کر لیا

انقرہ : پاکستان کے معروف شاعر امجد اسلام امجد نے ترکی کا اعلیٰ ثقافتی ایوارڈ حاصل کر لیا ہے، ترک صدر رجب اردوان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

امجد اسلام امجد کو نصیب فضیل انٹرنیشنل کلچرل و آرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ امجد اسلام امجد جدید اردو ادب کے اہم شعرا میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امجد اسلام امجد پاکستان کے معروف شاعر ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کا انتہائی عزیز اور قریبی دوست ملک ہے، دونوں ممالک کا مفاد یکساں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی تعلقات باہمی اعتماد، یکجہتی اور خلوص پر مبنی ہیں۔

امجد اسلام امجد نے اس موقع پر کہا کہ ترکی ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے، اعلی ثقافتی ایوارڈ سے نوازنے پر ترک بھائیوں کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں